ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جلد آئے گا 100روپے کا نیا نوٹ،پرانے نوٹ بھی چلیں گے

جلد آئے گا 100روپے کا نیا نوٹ،پرانے نوٹ بھی چلیں گے

Thu, 08 Dec 2016 12:55:32    S.O. News Service

ممبئی،7 ؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)نوٹ بندی کے بعدجہاں لوگ چھٹے پیسوں کے مسئلے سے دو چار ہیں وہیں ریزرو بینک آف انڈیا جلد ہی مارکیٹ میں100روپے کا نیا نوٹ جاری کرے گا۔اس میں شناخت کے فیچرس کچھ بڑے ہوں گے۔ریزرو بینک نے بیان میں کہا کہ مرکزی بینک مہاتما گاندھی سیریز 2005میں 100روپے کا نیا نوٹ جاری کرے گا۔اس میں دونوں نمبرنگ پینل میں کوئی اندرونی لفظ نہیں ہوگا۔سال 2016کی پرنٹنگ والے نئے نوٹ پہلے سے جاری 100روپے کے نوٹ کے ڈیزائن والے ہی ہوں گے۔اس میں پوائنٹس چھوٹے سے بڑے ہوتے جائیں گے،ساتھ ہی لوگوں کے لئے شناخت کی غرض سے کنارے پر ابھار والی لائنیں بھی ہوں گی۔ریزرو بینک نے کہا کہ اس نے پہلے سے ہی چھوٹے سے بڑے ہوتے جاتے اکائیوں والا 100کا کریسی نوٹ جاری کر دیا ہے لیکن اس میں بلیڈ لائن اور بڑا شناخت علامت نہیں ہے۔مرکزی بینک نے کہا کہ یہ بینک نوٹ بھی چلن میں بنے رہیں گے۔مرکزی بینک نے واضح کیا ہے کہ سابق میں جاری کئے گئے تمام 100کے کریسی نوٹ درست کرنسی بنے رہیں گے۔اس سے پہلے گزشتہ ہفتے ریزرو بینک نے کہا تھا کہ وہ 20اور 50روپے کے بھی نئے نوٹ جاری کرے گی۔


Share: